اڈپی،16 ؍ستمبر (ایس او نیوز) اڈپی کے سروس بس اسٹانڈ پر واقع دو دکانوں میں شارٹ سرکیوٹ سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے دکانیں جل کر تباہ ہوگئیں۔اس میں ایک دکان کھانے پینے اور دیگر ضروری چیزوں کی تھی اور دوسری دکان موبائل کی تھی۔ دونوں دکانوں کے مالک رگھو ناتھ نے بتایا کہ اس آگ لگنےسے تقریباً 2لاکھ روپےکا نقصان ہواہے۔
معلوم ہوا ہے کہ شارٹ سرکیوٹ کا معاملہ رات 2.30بجے پیش آیاجس سے دکانوں میں موجود سامان جل کر خاک ہوگیا۔پیٹرولنگ ڈیوٹی پر نکلی ہوئی پولیس نے دکانوں سے نکلتے ہوئے دھوئیں کی وجہ سے محسوس کیاکہ اندر آگ لگی ہے، اور انہوں نے فائر بریگیڈ کے علاوہ دکان مالک سے رابطہ قائم کیا۔خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروئی انجام دی۔اس کے علاوہ کاونسلر ٹی جی ہیگڈے اور میونسپل افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔